تعارف
مدرسہ روضۃ القرآن کا آغاز دسمبر 1993ء میں ایک کراۓ کے مکان میں ہوا۔ بزرگوں کی دعاؤں اور عوام الناس کے بھرپور تعاون سے مدرسہ کی ذاتی عمارت کا سنگ بنیاد مورخہ 22 جون 1998ء میں پلاٹ نمبر 914/2 عزیز آباد کراچی پراستاذِ محترم حضرت اقدس قاری محمد یٰسین صاحب کے دستِ مبارک سے رکھا گیا۔ مورخہ 21 نومبر 1999 کو مدرسہ کی افتتاحی تقریب کے بعد اس میں باقاعدہ تعلیمی سلسلہ کا آغاز ہوا۔ یہ مدرسہ وفاق المدارس العربیہ پاکستان سے ملحق ہے اوربحمدﷲ اب تک طلباءکرام کی ایک کثیر تعداد حفظ وناظرہ قرآن کریم مکمل کرکے فارغ ہوچکی ہے۔ مدرسہ میں مقامی طلباء کے علاوہ مقیم طلباء بھی زیر تعلیم ہیں، جن کے تمام اخراجات عوام الناس کے عطیات، صدقات، زکوٰۃ اور چرمہاۓ قربانی سے پورے کیے جاتے ہیں۔
مدرسہ (1993) سے حفظ قرآن پاک اور امت مسلمہ کی دینی رہنمائی کے لئے مثبت انداز میں انہتائی یکسوئی اور خاموشی کے ساتھ شب وروز مصروف عمل اور قوم کی خدمت میں پیش پیش ہے۔
مدرسہ میں دی جانے والی تعلیمی کارروائیاں اور سرگرمیاں حضرت اقدس قاری محمد یٰسین صاحب مدیر جامعہ دارالقرآن کی محنت اور جدوجہد کی عکاسی ہیں۔ اس مدرسہ میں طلباء کو صرف علمی بلکہ اخلاقی اور دینی بنیادوں پر مبنی تربیت فراہم کی جاتی ہے تاکہ وہ معاشرتی اور مذہبی زندگی میں نیک اور مثبت کردار ادا کر سکیں۔
ادارہ کہ سرپرست قاری احسان الحق صاحب اور دیگر اساتذہ وکرام اپنی پوری محنت و مشقت کے ساتھ کام کر رہے ہیں تاکہ طلباء کو بہترین تعلیم اور تربیت فراہم کی جاسکے۔ ان استاذہ کی محنت اور قربانیوں نے مدرسہ کو ایک معیاری ادارہ بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان کا جذبہ، عزم، اور شدت سے بھرپور کوششوں نے مدرسہ کو علمی، اخلاقی، اور تعلیمی فروغ دینے میں مدد فراہم کی۔
یہ تمام بہاریں ﷲ تعالی کے خصوصی فضل کی بدولت قائم ہیں، ﷲ تعالی ان بہاروں کو سلامت رکھے آمین۔