شرائطِ داخلہ
داخلہ فارم اور کوائف مکمل پُر کر کے لائیں۔
بچہ کی عمر کم از کم 8 سال اور زیادہ سے زیادہ 14 سال ہونی چاہیے تاکہ بچہ استاد کی بات سمجھ سکے اور اپنی بات کہہ سکے اور پاکی ناپاکی کا خیال رکھ سکے۔
سر کے بال سنت کے مطابق رکھیں، انگریزی کٹ نہ بنوایں۔
بچہ کا کھانا صبح بچہ کے ساتھ ہی بھیج دیں یا پھر دوپہر 12 سے 1 بجے تک پہنچائیں اور کھانا ہمیشہ ٹفن میں رکھ کر دیں ٹفن کے بغیر کھانا نہ بھیجیں اور ٹفن مدرسہ کے اندر آکر دیں۔
اگر بچہ کسی بیماری وغیرہ میں مبتلا ہے تو وہ ضرور بتائیں تاکہ کسی ایمرجنسی کی صورت میں آپ سے فوری رابطہ کیا جا سکے۔
اپنے بچہ کی کسی کمی کو نہ چھپائیں بلکہ استاد کو بتاتے رہیں تاکہ بچہ کو سمجھایا جا سکے۔
اگر بچہ حفظ کرنے کے لئے رضامند نہیں ہے تو زبردستی نہ کریں
بچہ کو لانے اور لے جانے یا بچہ کے متعلق بات کرنے کے لئے ایک ہی سرپرست مقرر ہو، ہمیشہ وہی مدرسہ آئیں ورنہ آپ کو پریشانی ہوگی اور ہمیں بھی۔
سرپرست کو جب بھی مدرسہ میں بلایا جائے تو اپنی حاضری کو یقینی بنائیں، اگر آپ نے بچہ کو وقت نہ دیا یا ادارہ سے رابطہ نہ رکھا تو آپ کی اور بچہ کی محنت ضائع ہو جانے کا بہت زیادہ اندیشہ ہے۔
مہینہ میں ایک مرتبہ مدرسہ تشریف لا کر اپنے بچہ کی تعلیمی کیفیت معلوم کرتے رہیں۔
بچہ کو رات کو وقت پر سلائیں تاکہ 7 گھنٹے نیند ہو سکے، دماغی محنت کے لیے نیند کا پورا ہونا بہت ضروری ہے، بچہ کو وقت پر سلائیں گے تو صلاحیت کام آئے گی ورنہ بچہ اور استاد دونوں ہی پریشانی کا شکار ہوں گے۔
بچہ کو وفاق کے امتحان تک اسکول وغیرہ میں داخلہ نہیں کرائیں گے اور صبح سے رات تک مدرسہ کے تمام اوقات کی لازمی پابندی کرائیں گے۔
مدرسہ کا یونیفارم سفید کُرتا شلوار ہے۔ کُرتا شیروانی کالر اور گول آسطین کا ہو۔ داخلہ سے پہلے بچہ کی 3 یونیفارم سلوا لیں۔
یاد رکھیں مدرسہ بچے کی علمی ماں ہے، اس درسگاہ سے وابستہ ہر فرد کا احترام آپ کے بچہ کی علمی ترقی میں مددگار ثابت ہوگا، اللہ پاک آپ کے بچہ کو با عمل حافظ قرآن بنائے اور اسکو ہمارے اور آپ کے لئے دنیا اور آخرت میں نجات کا سبب بنائے۔
مندرجہ ذیل دستاویزات داخلہ فارم جمع کراتے ہوئے منسلک کریں
بچہ کی بے فارم کی فوٹو کاپی۔
والد یا سرپرست کے شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی۔
داخلے کے وقت ہاتھ سے لکھی ہوئی درخواست دیں۔
مدرسے کے یونیفارم میں پاسپورٹ سائز کی تصویر بنوائیں۔
والد کی دو تصاویر اور طالب علم کے دو تصاویر منسلک کریں۔