madarsah roza tul quran logo

Madarsa Roza-tul-Quran

914/2 Azizabad federal B Area

مدرسہ کا جدیدتعمیری وتعلیمی منصوبہ

  • دین کی تعلیمات کو عام کرنے اور مفت دینی تعلیم کیلئے عزیزآباد کراچی میں یہ ادارہ دینِ اسلام کی خدمت میں اپنی مدد آپکے تحت مصروف عمل ہے۔ یہ مدرسہ گزشتہ 30 سال سے تحفیظ القرآن اور طلبہ کی دینی تعلیم و تربیت کے خدمات انجام دے رہا ہے جہاں مقامی طلباء کے علاوہ ملک کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے مسافر طلباء بھی زیر تعلیم ہیں۔ ادارے میں طلبہ کی تعداد میں الحمدللہ مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کو مد نظر رکھتے ہوۓ مدرسہ کی انتظامیہ نے میمن گوٹھ کراچی میں 2860 گز یعنی(پینتیس ہزار) 35000 اسکوائر فٹ جگہ خریدی ہے۔ یہ جگہ کراچی ایئرپورٹ سے 15 کلومیٹر کے فاصلے پر اقراء عائشہ سٹی میمن گوٹھ میں واقع ہے

  • چونکہ مدرسہ کی موجودہ جگہ صرف 120 گز پر مشتمل ہے اس لئے یہاں مذکورہ بالا تمام منصوبہ جات پر عمل ممکن نہیں ہے مدرسہ کی بڑھتی ہوئی تعلیمی ضروریات کے پیش نظر ہی مذکورہ جگہ خریدی گئی ہے۔ اس مقام پر 1200 گز جگہ مسجد کے لیے الگ مختص کی گئی ہے جہاں مسجد کا سنگ بنیاد بھی رکھ دیا گیا ہے۔

  • میمن گوٹھ کے تعمیراتی نقشہ کے مطابق جامع مسجد خدیجۃ الکبریؓ کا ایک مصلہ 8 فٹ کا بنایا جائے گا جس کی اوسطً لاگت ایک لاکھ روپے ہوگی۔ جامع مسجد خدیجۃ الکبریؓ میں 1000 مصلے بنائے جائیں گے جہاں بیک وقت 1000 لوگ نماز ادا کر سکیں گے۔

  • آپ حضرات سے خصوصی درخواست ہے کہ اس صدقہ جاریہ میں آگے بڑھ کر اپنی استطاعت کے مطابق 2 یا کم از کم 1 مصّلہ اپنے نام، اپنی اولاد کے نام اور اپنے وفات شدہ والدین کے نام کروائیں تا کہ اللہ انکو بھی اجر پہنچاتا رہے۔ خود بھی اس نیک کام میں حصہ لیں اور اپنے رشتہ داروں اور عزیزوں کو بھی اس میں حصہ لینے کی دعوت دیں۔ اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائیں۔

جامع مسجد خدیجۃ الکبریؓ کی تعمیراتی لاگت کا تخمینہ

کل رقم قیمت مربع فٹ کل مربع فٹ تخمینہ لاگت نمبر شمار
2,70,00,000 6000 4500 گراؤنڈ فلور 1
1,50,00,000 6000 2500 میزانین فلور 2
2,70,00,000 6000 4500 پہلی منزل 3
1,50,00,000 6000 2500 سروس ایریا 4
25,00,000 پانی والا ٹینک 5
10,00,000 گنبد مسجد 6
60,00,000 مینار مسجد 7
15,00,000 متفرق اخراجات 8
کل قیمت نوکرور پچاس لاکھ (9,50,00,000) کل مربع فٹ چودہ ہزار (14,000)