madarsah roza tul quran logo

Madarsa Roza-tul-Quran

914/2 Azizabad federal B Area

طریقۂ تعاون

  • مدرسہ روضۃالقرآن غیر سرکاری علمی ادارہ ہے، اس کی کوئی خاص مستقل آمدنی نہیں، نہ ہی حکومت سے کوئی مالی امداد وصول کی جاتی ہے، الحمد للہ! مدرسہ کے جملہ مصارف اللہ تعالیٰ محض اپنے فضل و کرم سے اہل خیر حضرات کے ذریعہ پورا فرما رہے ہیں۔

  • مدرسہ کے تمام امور اساتذہ وبزرگوں کی مشاورت سے طے کیے جاتے ہیں۔ مدرسہ میں مقامی طلباء کے علاوہ مقیم طلباء بھی زیرتعلیم ہیں جن کے تمام اخراجات عوام الناس کے عطیات، صدقات، زکوٰۃ اور چرمہاۓ قربانی سے پورے کیے جاتے ہیں۔ انہیں طلباء کی تعلیمی تربیتی اور رہائشی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے مدرسہ کی انتظامیہ نے میمن گوٹ کراچی میں 2800 گز یعنی(پینتیس ہزار) 35000 اسکوائر فٹ جگہ خریدی ہے جس کی کل قیمت 4,25,000,00 (سوا چار کروڑ روپے) ہے۔ یہ جگہ میمن گوٹھ کے قریب ایئرپورٹ سے 15 کلومیٹر کے فاصلے پر اقراءعائشہ سٹی میں واقع ہے اس جگہ پر مسجد اور مدرسہ تعمیر کیا جائے گا۔ مدرسہ میں قرآن و حدیث کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم کا بھی آغاز کیا جائے گا (انشاءاللہ)۔ اور مقیم طلباء کیلئے جدید ہاسٹل بھی تعمیر کیا جائے گا جس میں کراچی شہر کے بچے بھی ہفتہ وار قیام کر سکیں گے ۔

  • اس مقام پر 1200 گز جگہ مسجد کے لیے الگ مختص کی گئی ہے جہاں مسجد کا سنگ بنیاد بھی رکھ دیا گیا ہے۔

  • مدرسہ کے موجودہ جگہ صرف 120 گز ہے اس لئے یہاں مذکورہ بالا تمام منصوبہ جات پر عمل ممکن نہیں ہے مدرسہ کی بڑھتی ہوئی تعلیمی ضروریات کے پیش نظر ہی مذکورہ جگہ (میمن گوٹھ) خریدی گئی ہے۔ اپنے اس عظیم ادارہ کی بقاء اور ترقی کے لئے فراخ دلانہ تعاون فرماتے رہیں خصوصاً مہنگائی کے اس دور میں اپنی دعاؤں توجہات اور تعاون میں مزید اضافہ فرمائیں اور دیگر اہل خیر حضرات کو بھی متوجہ فرماتے رہیں۔ اللہ تعالیٰ شانہٗ دنیا وآخرت میں اس کا بہترین بدلہ عطا فرمائیں۔ آمین ثم آمین!

:مدرسہ کے ساتھ تعاون کی ممکنہ صورتیں

  • اجناس: آٹے، گھی، دالیں وغیرہ ماہانہ بنیاد پر اپنے ذمہ لے لیں۔
  • ایک طالب علم کا اوسطاً ماہانہ خرچ تقریباً 6000 روپے اپنے ذمہ لے لیں۔
  • ایک استاذ کی تنخواہ اوسطاً 25000 روپے اپنے ذمہ لے لیں۔
  • نقد رقوم زکوٰۃ، صدقات، عطیات کی صورت میں تعاون کریں۔
  • تعمیراتی میٹریل اینٹ، بلاک، سریا، سیمنٹ، ریت، کرش کی صورت میں وقف کریں۔
  • صاحب استطاعت افراد کو متوجہ کریں۔
  • اہل ثروت مسلمان حضرات مدرسہ کے ساتھ براہ راست تعاون کے علاوہ اپنا تعاون بینک اکاونٹ یا پک-اپ سروس کے ذریعہ بھی جمع کرواسکتے ہیں

بذریعہ بینک

  • مدرسہ کے درج ذیل اکاؤنٹ میں عطیات، صدقات اور زکوٰۃ وغیرہ جمع کروائے جاسکتے ہیں۔ آن لائن ڈپازٹ کی صورت میں اکاؤنٹ میں رقم بھیجنے کے بعد مدرسہ کے واٹس ایپ نمبر یا ای میل پر ڈپازٹ سلپ یا آن لائن ٹرانزیکشن کا اسکرین شاٹ، نام اور مد (زکات، صدقہ، فدیہ یا عطیہ وغیرہ) کی تفصیل بھی ضرور ارسال کیجیے۔

پک اپ ڈونیشن پروگرام

  • ڈونیشن پک اپ پروگرام کا انتخاب کرنا کسی کے لیے بھی مدرسہ کو عطیہ دینا آسان بناتا ہے۔

  • اس سروس کا انتخاب کرنے کے لیے نیچے دیئے گئے بٹن پر کلک کرکے مختصر فارم کو پُر کریں اور پورے کراچی میں کہیں بھی اپنے گھر/ دفتر میں بیٹھے مدرسہ کی بقاء اور ترقی کے لئے عطیہ کریں

  • آپ کی درخواست موصول ہونے کے بعد، ہمارا نمائندہ ملاقات کی تاریخ اور مقام سے اتفاق کرنے کے لیے آپ سے رابطہ کرے گا