مدرسہ کا جدیدتعمیری وتعلیمی منصوبہ
مدرسہ روضۃالقرآن دسمبر 1993ء میں کرائے کے ایک مکان میں قائم کیا گیا اور بحمدللہ 22 جون 1998ء میں پلاٹ نمبر 914/2 عزیزآباد کراچی پر استاد محترم حضرت اقدس مولانا قاری محمد یٰسین صاحب دامت برکاتہم العالیہ کے دست مبارک سے مدرسہ کی ذاتی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا گیا. بزرگوں کی دعاؤں، عوام الناس کے تعاون اور اللہ کے فضل سے انتہائی قلیل مدت میں 914/2 عزیزآباد کا یہ تعمیری منصوبہ مکمل ہوا اور تا حال یہاں تعلیمی سلسلہ عمدگی سے جاری ہے۔ مدرسہ ہذا میں مقامی طلباء کے علاوہ مقیم طلباء بھی زیرتعلیم ہیں، انہیں طلباء کی تعلیمی تربیتی اور رہائشی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے مدرسہ کی انتظامیہ نے میمن گوٹھ کراچی میں 2860 گز یعنی(پینتیس ہزار) 35000 اسکوائر فٹ جگہ خریدی ہے۔ یہ جگہ کراچی ایئرپورٹ سے 15 کلومیٹر کے فاصلے پر اقراء عائشہ سٹی میمن گوٹھ میں واقع ہے اس جگہ پر مسجد اور مدرسہ تعمیر کیا جائے گا۔